اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

ملک کے 8 ائرپورٹس غیر فعال، عملہ اور دیگر اخراجات بوجھ بن گئے

datetime 10  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) ملک کے 8 ائرپورٹس غیر فعال ہونے سے عملہ اور دیگر اخراجات ادارے پر بوجھ بن گئے۔پاکستان میں 33 ہوائی اڈوں میں سے 8 غیر فعال ہونے کی وجہ وہاں فلائٹس آپریشنز کا نہ ہونا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ائرپورٹ پر عملہ تعینات ہے، ہر ماہ تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات بھی ادارے پر بوجھ بن چکے ہیں۔ملک میں 12 انٹرنیشنل ائرپورٹ اور 14 ڈومیسٹک ائرپورٹس ہیں ۔

بنوں، دالبندین، پارہ چنار، خضدار، روالا کوٹ،مظفرآباد، سیدو شریف، سہون شریف اور سبی ائرپورٹ پر کئی برس سے فلائٹس آپریشن بند ہیں جب کہ غیر فعال ائرپورٹس پر عملہ تعینات ہے اور ہر ماہ تنخواہوں کی ادائیگی بھی کی جا رہی ہے۔بنوں، دالبندین، پاراچنار، خضدار، راولاکوٹ، سہون شریف اور سبی کے ہوائی اڈے بند ہونے سے عوام کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق یہ ائرپورٹس غیر ملکی معززین کی پروازوں، کسی بھی صورتحال یا پروازوں کی ڈائیورژنز کے لیے بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔ کوئی بھی ائرلائن اپنا فلائٹ آپریشن کسی وقت شروع کرسکتی ہے۔ ادارہ فلائٹ سیفٹی اور ملک بھر میں ہوائی نیٹ ورک کی دستیابی کو یقینی بنا رہا ہے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…