منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے آزادامیدواروں کوبلے کاانتخابی نشان الاٹ کرنے کوچیلنج کردیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں کو بیٹسمین یعنی بلے باز کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزار سیاسی جماعت کا موقف سن کر 10دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی ۔تحریک انصاف کے رہنما سرفراز چیمہ کے وکیل انیس ہاشمی نے عدالت کو بتایا کہ تحریک انصاف کو انتخابی نشان بلا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار کو بیٹسمین یعنی بلے باز کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے جس سے تحریک انصاف کے ووٹرز غلط فہمی کا شکار ہوسکتے ہیں او ربلا کی جگہ بلے باز کو ووٹ دینے کا اندیشہ ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کوہدایت کی جائے کہ وہ انتخابی نشانات کی فہرست سے بلے باز کا انتخابی نشان خارج کردے ۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد معاملے الیکشن کمیشن کو بجھوادیا اور ہدایت کی کہ درخواست سیاسی جماعت کاموقف سن کر دس دنوں میں فیصلہ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…