بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کوانٹرنیشنل آوارہ گرد کاخطاب دیدیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کے علاقے سمن آباد کی ڈونگی گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں نے تحریک انصاف پر لفظوں کے نشتر چلائے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چئیرمین تحریک انصاف کو انٹرنیشنل آوارہ گرد کا نیا خطاب دیا،ان کاکہنا تھا کہ لاہور کے شیر جب جاگتے ہیں تو کوئی طوفان ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، لاہور پر پھر امتحان آن پڑا ہے، لاہوریے نواز شریف پر فدا ہیں، لاہور کے شیر اور شیرنیوں نے این اے ایک سو بائیس کا میدان مارنا ہے، انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کے فیصلوں سے حکومت بنتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف گالیاں دیتی ہے، لیکن ہم نے ن لیگ کے ووٹروں کا سر جھکنے نہیں دیا، شیخ رشید کی طرح گندی زبان استعمال نہیں کی، عمران خان ملک میں ترقی نہیں چاہتے،عمران خان ضدی بچہ نہ بنیں،ووٹ جھوٹ بولنے سے نہیں ملتا، اس سے قبل اپنے خطاب میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان نےحلقےمیں آکراعتراف کیا کہ ان کالنگڑاگھوڑاریس نہیں جیت سکتا، عمران خان کو دوہزار تیرہ میں نواز شریف کے چھوٹے کارکن نے ہرایا۔عمران خان انا پرست ہیں اس لئے وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔ تحریک انصاف نے دھرنے سے اسمبلیوں پر یلغار کی اور پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا، عمران خان پہلے اسمبلی کو جعلی کہتے تھے آج ووٹ مانگ رہے ہیں۔عمران خان کے دُہرے معیار کب تک چلیں گے؟ پاکستان کے عوام اب عمران خان کے جھوٹے جھانسوں میں نہیں آئیں گے۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگر لوگ ملک میں خوشحالی، دہشت گردی کا خاتمہ سرمایہ کاری اور روزگار چاہتے ہیں تو گیارہ اکتوبر کو شیر پر مہر لگائیں اور ن لیگ کو کامیاب کرائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…