اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

لاہور سے قومی اسمبلی کا انتخاب جیتنے اور ہارنے والی نمایاں شخصیات

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 7 دسمبر 1970ء کے بعد سے بے شمار نمایاں پاکستانی سیاست دان جیتے اور ہارے بھی ہیں۔ جہاں اب این اے۔122 پر 11 اکتوبر کو ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق اورتحریک انصاف کے علیم خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ لاہور سے جیتنے اور ہارنے والوں میں وزراء اعظم، صدور، وزراء اعلیٰ، گورنرز، وزراء خارجہ، قومی اسمبلی کے اسپیکر، وفاقی وزراء، مذہبی رہنماء، کاروباری شخصیات، پاک فضائیہ کے سابق سربراہان، میئرز، اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان، ریٹائرڈ جنرلوں کے رشتہ دار اور فلمی فنکار، سیاست دان بننے والے چارٹرڈ اکائونٹنٹس، کامیاب بیرسٹرز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹرز وغیرہ شامل ہیں۔روزنامہ جنگ کے صحافی صابرشاہ کی رپورٹ کے مطابق 1970ء سے 2013ء کے دوران 43 سال کے عرصے میں جن معروف شخصیات نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ان میں سابق وزیراعظم اور صدر ذوالفقار علی بھٹو، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو، موجودہ وزیراعظم نوازشریف، موجودہ وزیراعلیٰ شہباز شریف، میاں عباس شریف، موجودہ وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، حمزہ شہباز، سردار ایاز صادق، جاوید ہاشمی، سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن، پرویز ملک، خواجہ سعد رفیق، ملک اختر، ذوالفقار علی بھٹو کے معتمد شیخ رشید احمد، خورشید قصوری کے والد میاں محمود علی قصوری، سابق نگراں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی ملک معراج خالد، طاہرالقادری، احمد رضا قصوری،سابق وفاقی وزیر قانون ایس ایم مسعود، علامہ اقبال کے داماد میاں صلاح الدین صلی، شیخ روحیل اصغر، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، سید اسد گیلانی، میاں عثمان، حافظ سلمان بٹ، پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن، پنجاب کے سابق گورنر، لاہور کے میئر اور مسلم لیگ (ق) کے بانی میاں محمد اظہر، جہانگیر بدر، سابق گورنر خواجہ احمد طارق رحیم، شفقت محمود، ہمایوں اختر، ملک عمر حیات، عاشق دیال، طارق بندے، میاں منیر، خالد جاوید گھرکی، ٹی وی کے معروف اداکار اور میزبان طارق عزیز، کامل علی آغا، سردار کامل عمر، فرید پراچہ، بیرسٹر فاروق امجد میر، ملک ظہیر عباس کھوکھر، ثمینہ خالد گھرکی، بلال یٰسین، عمر سہیل ضیاء بٹ، نصیر بھٹہ اور افضل کھوکھر وغیرہ شامل ہیں۔ ہارنے والوں میں عمران خان، طاہرالقادری، میاں صلاح الدین صلی، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس (ر) جاوید اقبال، سابق امیر جماعت اسلامی میاں طفیل محمد، قاضی حسین احمد، عبدالعلیم خان، حامد خان ایڈووکیٹ، ایئرمارشل (ر) اصغر خان، نصیر بھٹہ، احمد سعید کاظمی، خواجہ رفیق، اکرم ذکی، ہمایوں اختر، سابق میئر لاہور چوہدری محمد حسین، میاں عارف افتخار، نواب ذوالفقار قزلباش، فاروق احمد علی، رفیق احمد باجوہ، سابق وزیراعلیٰ حنیف رامے، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، ملک محمد قاسم، سابق گورنر خواجہ احمد طارق رحیم، میاں معراج دین، بیگم افسر رضا قزلباش،اداکار قوی، گلوکار عنایت حسین بھٹی، مولانا مودودی کے بیٹے فاروق مودودی، سید اسد گیلانی، یوسف صلاح الدین، رفیق احمد شیخ، شیخ روحیل اصغر، جسٹس (ر) ملک سعید حسن، حافظ سلمان بٹ، لیاقت بلوچ، سابق گورنر سلمان تاثیر، کرکٹر فضل محمود، میاں عزیزالرحمٰن چن، فرید احمد پراچہ، سابق گورنر غلام مصطفیٰ کھر، ضیاء بخت بٹ، شاہد نبی ملک، ایئر مارشل (ر) خورشید انور مرزا، میاں مصباح الرحمٰن، ایئرمارشل (ر) شاہد ذوالفقار علی، پرویز حسن، ملک شاہ محمد محسن، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، اعجازالحق کے سالے اور سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) رحیم الدین کے بیٹے فائز رحیم، روحیل اصغرکے بیٹے خرم روحیل، اعجاز دیال، آصف ہاشمی، پی سی بی کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیاء کے بھائی طاہر ضیاء اور میاں اخلاق احمد گڈو وغیرہ شامل ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…