لاہور(نیوزڈیسک)نوازشریف اورآصف زرداری کی اہم سرگرمیاں ,شیخ رشید نے رازفاش کردیا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آج بھی نواز شریف اور آصف زرداری بیورو کریسی کے ذریعے رابطوں میں ہیں، دونوں فوج کے ساتھ لڑنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں مگر ان کو دونوں کو بہت مہنگا پڑے گا۔ تحریک انصاف کے لوگوں نے عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کا مشورہ دیا اس کے نتائج کے سامنے ہیں میں نے عمران خان کو ہمیشہ درست ہی مشورہ دیا ہے، ملک میں احتساب کا عمل تیز ہونے کی بجائے سست ہورہا ہے۔ لاہور کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ میں بہت ٹف مقابلہ ہوگا۔