کوئٹہ (نیوز ڈیسک) پاکستان کے شورش زدہ مغربی صوبہ بلوچستان کی حکمران جماعت نیشنل پارٹی کے رہنما محمد علی بلوچ کو گولیاں مار کر موت کے گھات اتار دیا گیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بلوچستان کے جنوبی شہر تربت کے علاقے تمپ میں پیش آیا ۔ملزمان کارروائی کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور عینی شاہدین سے ملزمان کی شناخت جاننے کی کوشش کی ۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتار ی کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ جب کہ نیشنل پارٹی نے اپنے رہنما کے قتل کیخلاف تمام سرگرمیاں منسوخ کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے ۔