لاہور(نیوز ڈیسک)این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کاکہنا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کیلئے انا کی سیاست کررہے ہیں۔مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنا پر کامیابی حاصل کرے گی۔سمن آباد لاہور میں جے یو آئی سمیع الحق گروپ نے سردار ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک کے حالات بہتر ہورہے ہیں مگر عمران خان الزامات کی سیاست کررہے ہیں۔ان کا ٹارگٹ صرف وزیر اعظم بنناہے ،تحریک انصاف کا ہر جھوٹ پکڑا گیا ہے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے رہنما بھی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان کے سینئر رہنماوں نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔