اسلام آباد(رئیس احمد خان)ایوان صدر میں مشکوک شخص کے داخل ہونے پر وفاقی دارلحکومت میں سخت سیکورٹی کے دعوﺅں کی قلعی کھل گئی وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تین پولیس افسران سمیت 16 اہلکاروں کو معطل کر دیا‘ اعلیٰ سطح پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی سات اکتوبر بروز بدھ موٹر سائیکل سوار ایک مشکوک شخص ایوان صدر کے میں گیٹ سے داخل ہوا جسے سکیورٹی پر مامور کسی اہلکار نے روکنے کی کوشش نہیں کی وہ شخص دوسرا گیٹ بھی با آسانی کراس کر گیا اور اپنی موٹر سائل ایوان صدر کی پارکنگ میں کھڑی کر رہا تھا کہ اے ٹی ایس اہلکار نے اسے مشکوک سمجھ کر قابو کرایا اس موقع پر دیگر سکیورٹی اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ملزم کی تفتیش کیلئے نامعلومقام پر منتقل کر دیا دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم کا نام وقاص سکنہ سیالکوٹ ہے ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ شخص کس مقصد کیلئے ایوان صدر داخل ہوا اور اس کے عزائم کیا تھے‘ وزارت داخہ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تین پولیس افسران 16 اہلکاروں کو معطل کر دیا اور تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح پر کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے ہم نے اس حوالے سے ایس ایچ اور تھانہ سیکرٹریٹ محمد فیاض سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ملزم وقاص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے بحر حال پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ملزم دبئی میں بھی کا کرتا رہا ہے۔ ذرائع نے بیاتا کہ وزارت داخلہ اس بات کا سختی سے نوٹس لیا ہے کہ ایوان صدر جہاں سیکوٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں وہاں مشکوک شخص کا داخل ہونا باعث تشویش ہے غفلت کے مرتکب اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے