ملتان(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کونوٹس موصول ہو گیا مگر جواب دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ انکے وکیل کرینگے۔اس حوالے سے سابق وزیر اعظم نے صحافیوں کو بتا یا کہ 5اکتوبر کو جب وہ اپنے بھانجے سید اسد مرتضیٰ گیلانی کی قل خوا نی سے فارغ ہوئے تو صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ سپیکر دور کے حوالے سے میرے خلاف ناجائز مقدمات قائم کیے ہیں میں نے پانچ سال جیل کاٹی اور میں ان مقدمات میں باعزت بری ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے انتظار کے جواب میں مجھے معذرت تو نہیں ملی لیکن نیب نے ایک اور نوٹس جاری کیا ہے کہ آپ نے بطور وزیر اعظم سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سفارش پر سینڈک کا سربراہ ایسے شخص کو تعینات کیا جو اس کے اہل نہیں تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب کو نوٹس کا جواب میرے وکیل دینگے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں