راولپنڈی (نیوزڈیسک) حسن ابدال پولیس اور سکیورٹی اداروں نے پشاور سے راولپنڈی آنے والے دو دہشتگردوں کو برہان انٹر چینج سے گرفتار کر لیا، دہشتگردوں سے 2 ہزار ڈیٹونیٹر، 2500 میٹر بارودی تار، 125 کلو گرام بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت گوہر زمان اور عمر خان کے نام سے کی گئی ہے جن کا تعلق ضلع صوابی سے بتایا گیا ہے، دونوں دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔