کراچی (نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے 1973کے آئین کے اصل مسودے سے متعلق درخواست حکومتی جواب کے بعد نمٹادی سندھ ہائیکو رٹ میں راہ راست ٹرسٹ کے رہنما عطا اللہ شاہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی کہ1973کے آئین کے آئین کا اصل مسودہ چوری ہوچکا ہے لہذا اس کی چوری کا مقدمہ متعلقہ افراد کے خلاف درج کیا جائے درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی جہاں وفاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا کہ1973 کا آئین کا اصل مسودہ محفوظ ہے اور متعلقہ شعبے کے پاس موجود ہے لہذا یہ درخواست مسترد کیا جائے عدالت نے حکومتی جواب کے بعد درخواست نمٹادی ۔