لاہور (نیوزڈیسک)ایازصادق پرآج کادن بھاری ،اپنی انتخابی مہم میں بری طرح پھنس گئے . حلقہ این اے 122میں انتخابی مہم کے دوران گہما گہمی کی وجہ سے گڑھی شاہو اور دھر م پورہ میں بد ترین ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی پھنس گئے ہیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ٹریفک وارڈنز بھی موقع سے غائب ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک میں گھنٹوں سے پھنسے شہری شدید پریشان ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق این اے 122میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے جس کی وجہ سے حلقے کی اہم سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا ہے ۔گرھی شاہو اور دھرم پورہ میں گھنٹوں سے ٹریفک غائب ہے ۔مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر بھی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے ۔علامہ اقبال روڈ ،کینال روڈ ،مال روڈ سے ملحقہ ٹھنڈی سڑک ،ڈیوس روڈ ،جیل روڈ،اپر مال اور لوئر مال میں ٹریفک جام ہو گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں میں شہری پریشانی کا شکار ہو گئے ۔