سلام آباد(نیوزڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد وقاص رشید نے دفعہ 144 اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں عمران خان، اسد عمر، طاہر القادری سمیت دیگر 14 ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے مقدمے میں شامل تمام افراد کو نوٹس جاری کرکے 27 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت ہوئی تو ڈی جے بٹ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر دفعہ 144 کے تحت درج تمام مقدمات خارج ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ جن مقدمات میں کوئی شکایت نہیں تھی وہ خارج ہوئے مگر اس مقدمے میں باقاعدہ شکایت درج ہے۔ بعدازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔