پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

لودھراں، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اکرم کانجوتحریک انصاف میں شامل

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ءاکرم کانجونے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔بدھ کے روزاکرم کانجونے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرخان ترین سے ملاقات کی اورتحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا۔اس موقع میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے قافلے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جو ہماری سچائی کا ثبوت ہے، انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی صدیق بلوچ کے سٹے آرڈر کو ختم کرایا جائے گا۔ رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ این اے 122 میں ایاز صادق کو پوری حکومتی مشینری کی سپورٹ حاصل ہے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہمیشہ میچ فکس کر کے کھیلتی ہے ۔جہانگیر ترین کا کہنا تها کہ بلدیاتی الیکشن میں حکومت نے حلقہ بندیاں کر کے اپنی من مانیاں کی ہیں ،ن لیگ دھاندلی کے بغیر کوئی الیکشن نہیں جیت سکتی ،حکومتی عہدیداروں کو این اے 122 میں کمپین کی اجازت نہیں ہونی چاہئے.اس موقع پر اکرم کانجو نے کہا کہ ہم تین نسلوں سے پیپلزپارٹی میں تھے۔انہوں نے کہاکہ میں نے پیپلزپارٹی کونہیں چھوڑابلکہ نارواسلوک کرکے مجھ سے پیپلزپارٹی چھڑائی گئی ہے جس کی وجہ سے اب تحریک انصاف میں شامل ہواہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…