اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پائلٹس کی ہٹ دھرمی کے باعث مشکلات کا شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور دھچکا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پائلٹس کی ہٹ دھرمی کے باعث مشکلات کی شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور دھچکا ، پروازیں نہ ہونے سے مسافر بھی دور بھاگنے لگے ، بدھ کو مسافر نہ ہونے کے باعث تین پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ادارے نے پلان بی کے تحت پاک نیوی کی خدمات حاصل کر لیں ، تنازعہ تاحال کسی حل کی جانب نہ بڑھ سکا۔پائلٹس کی ہٹ دھرمی اور قومی ائیرلائن کی ناقص حکمت عملی سے متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں اور اب مشکلات کا شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور دھچکا لگ گیا ۔ خوار ہونے والے مسافروں نے پی آئی اے سے منہ ہی موڑ لیا منگل تک ہڑتال کے باعث پروازیں منسوخ تھیں اور بدھ کو مسافر نہ ہونے کے باعث تین پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ۔پروازیں پائلٹس کی ہڑتال سے منسوخ ہوں یا مسافروں کے دور بھاگنے سے ، نقصان ہر حال میں پی آئی اے کا ہی ہو رہا ہے ۔ پی آئی اے کو 40 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کے باوجود ابھی تک معاملات طے کرنے کی طرف کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔اس سے پہلے پالپا اورپی آئی اے انتظامیہ میں مذاکرات کے ذریعے تنازعہ طے کرانے کی کوشش کی گئی لیکن اپنے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو کوئی بھی تیار نہ ہوا جس کے بعد یہ کوشش بھی دم توڑ گئی ۔ پی آئی اے نے حالات سے تنگ آکر پلان بی کے تحت پاک نیوی کی خدمات حاصل کر لی ہیں ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…