لاہور (نیوز ڈیسک) سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاری رکی تو ذمہ دار تحریک انصاف ہو گی۔ پی ٹی آئی کو این اے 122میں اپنی ہار نظر آ رہی ہے۔ لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کو پاک چین اقتصادی راہداری کی سمجھ نہیں۔ تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا اگر عوام چاہتی ہے کہ ملک میں ترقی آئے تو ن لیگ کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا حلقہ کی عوام بکتی ہے نہ جھکتی ہے۔ ملک میں حالات بہتر ہو گئے مگر عمران خان کے حالات بہتر نہیں ہوئے۔ الیکشن کا خرچ مجھ پر ڈال دیا گیا۔ عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا نوازشریف نے کبھی مخالفین کے بارے میں نازیبا بات نہیں کی۔ وزیراعظم سے کہا سپریم کورٹ نہیں عوام کی عدالت میں جا?ں گا۔ مخالفین گبھرا گئے ہیں اور لنگڑا گھوڑا میدان میں لائے ہیں۔ میری جنگ علیم خان سے نہیں عمران خان سے ہے۔