خیبر ایجنسی(نیوز ڈیسک)طورخم سرحد سے پاکستان میں داخل ہونیوالے افغان باشندوں کیلئے راہداری پاس لازمی قرار دیدیا گیا ۔ اسپانسر کے بغیر راہداری پاس جاری نہیں کیاجائیگا۔ خیبر ایجنسی پولیٹیکل ذرائع کے مطابق دس اکتوبر کے بعد کوئی بھی افغان شہری بغیر اجازت نامے کے پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا۔ اسپانسر کے بغیر کسی افغان باشندے کو راہداری جاری نہیں کیاجائیگا ، بغیر بائیو میٹرک تصدیق کے افغان شہری طورخم سے پاکستان داخل نہیں ہوسکے گا، راہداری پاس کیلئے ایک ہزار فارم نادرا گو موصول ہوچکے ہیں ، جن میں سے آٹھ سو فائنل کرلئے گئے ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے سترہ راہداری پاس جاری بھی کردیئے ۔