اسلام آباد ( بی این پی)پاکستان تحریک ا نصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ ریحام نے کبھی مجھ پر حاوی ہونے کی کوشش کی نہ میں ایسا ہونے دوں گا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ریحام سے ایک کروڑ ڈالر میں سیٹل منٹ کی خبریں آئیں میرے پاس اتنے پیسے نہیں۔ سیٹلمنٹ کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی ضرورت پڑتی تو نواز شریف سے قرضہ مانگتا۔ انہوں نے کہا ان پر کوئی خاتون حاوی نہیں خواہ ماں ہو یا میری بیوی اور نہ ایسا ہونے دیں گے۔ شاہ محمود قریشی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود کو پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں سب ٹیم ایک ہے۔ شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب اور آجکل اوکاڑہ الیکشن میں مصروف ہیں جبکہ چودھری سرور سینٹرل پنجاب کو دیکھ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی جمعہ کو لاہور کے جلسے میں آئیں گے