راجن پور(نیوز ڈیسک)روجھان مزاری کے کچے کے علاقے میں روپوش ڈاکوو¿ں کے خلاف آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے بعد اب پاک فضائیہ بھی شامل ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان مزاری میں دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں روپوش بدنام زمانہ ڈکیت گروپ چھوٹو گینگ کے خلاف گزشتہ 4 روز سے آپریشن جاری ہے جس میں پولیس کے 5 سو سے زائد اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کے جوان بھی شامل ہیں، ڈاکوو¿ں کی جانب سے شدید مزاحمت پر پولیس کی مدد کے لئے رینجرز کے بعد اب پاک فضائیہ بھی شامل ہوگئی ہے۔پاک فضائیہ کے 2 گن شپ ہیلی کاپٹرز کچہ جمال اورکچہ کراچی میں ڈاکوو¿ں کے مشتبہ ٹھکانوں کو وقفے وقفے سے نشانہ بنارہے ہیں جب کہ ڈاکوو¿ں کی جانب سے بھی شدید فائرنگ کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوئے ہیں تاہم ڈاکوو¿ں کو ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔واضح رہے کہ چھوٹو گینگ نے کچھ عرصہ قبل پولیس کے 9 اہلکاروں کو بھی اغوا کرلیا تھا تاہم علاقے کی بااثر شخصیات نے مغوی اہلکاروں کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔