اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کو فروخت کی جانے والی 4 آبدوزیں چین کراچی میں تعمیر کرے گا۔یہ بات دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کے ڈسپلے سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ چین سے آبدوزوں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ان میں سے 4 آبدوزیں پاکستان میں تعمیر کی جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ تمام آبدوزوں کی تعمیر کا کام چین اور پاکستان میں بیک وقت شروع کیا جائے گا۔رانا تنویر حسین نے بتایا کہ چین پاکستان کو آبدوزوں کی تعمیر کی ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نیوی کے پاس موجود 3 میں سے ایک آگسٹا 90 بی پی این ایس حمزہ آبدوز 2008 میں کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کی گئی تھی۔پاکستان نیوی کے پاس اس وقت دیگر دو آگسٹا 90بی آبدوزوں، جن میں پی این ایس سعد اور پی این ایس خالد شامل ہیں، کے علاوہ دیگر دو آگسٹا 70 آبدوزیں بھی موجود ہیں۔اگرچہ رانا تنویرحسین نے یہ نہیں بتایا ہے کہ چین سے خریدی جانے والے آبدوزوں کی تعمیر کا کام کب شروع کیا جائے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کا آغاز جلد ہوجائے گا.اس حوالے سے کراچی میں ایک ٹریننگ سینٹر تعمیر کردیا گیا ہدفاعی پیداور کے وزیر کی جانب سے یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ چین سے خریدی جانے والی آبدوزیں کس کلاس کی ہیں تاہم ایک اندازے کے مطابق یہ معاہدہ یوان کلاس 041 ڈیزل-الیکٹرک آبدوزوں کے لیے کیا گیا ہے جو اے آئی پی سسٹم سے لیس ہوں گی.اس سے قبل پاکستان نیوی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے فرانس اور جرمنی سے ا?بدوزیں خریدنے کے معاہدے ہونے جارہے تھے تاہم ان معاہدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔
مزید پڑھئے:ہزاروں سال گزر گئے، 9 ایسی لاشیں جو آج بھی محفوظ