قصور(نیوز ڈیسک)قصور میں رات گئے2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 4ڈاکو ہلاک اور 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک ڈاکووں میں سے 2 اشتہاری تھے۔پولیس کے مطابق چونیا روڈ گلشن اقبال کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ دونوں ڈاکووں کی شناخت آصف عرف اچھو اور بابر عرف بابری کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں ڈاکو اشتہاری تھے اور متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ مصطفےٰ آباد کے علاقے راجباہ تھمن کے قریب ہوا، جس میں 2 ڈاکو ہلاک اور 4فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔