پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

datetime 1  جون‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اوراسلام آباد میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی،جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔مری، گلیات، چکوال، راولپنڈی،اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال،سیالکوٹ،لاہور، قصور، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،فیصل آباد،منڈی بہاؤ الدین اور بہاولنگرمیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے تاہم کوہستان، شانگلہ، بٹگرام،سوات، چترال،دیر، ایبٹ آباد،ہری پور اور مانسہرہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم رہنے کے علاوہ جنوب مغر بی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں،جھکڑ چلنے کی پیشگوئی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…