پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ تعلقات پر ہانیہ عامر نے خاموشی توڑ دی

datetime 28  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارت کے مقبول ریپر ادیتیہ پرتیک سنگھ المعروف بادشاہ کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔کچھ روز قبل اداکارہ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے صحافی کو انٹرویو دیا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی اور بادشاہ کی دوستی کیسے ہوئی؟جواب میں ہانیہ نے مسکراتے ہوئے پہلے تو کہا کہ یہ ذاتی نوعیت کا سوال ہے جس پر میزبان نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں پبلک فگرز ہیں، اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ سب انسٹاگرام کے ذریعے ہوا۔

ہانیہ عامر نے بتایا کہ بادشاہ نے دراصل میری ایک ریل (انسٹاگرام کی مختصر ویڈیو) پر کمنٹ کیا جس کے بعد میرے دوستوں نے کہا کہ ارے بادشاہ نے تمہاری پوسٹ پر تبصرہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پھر بادشاہ نے مجھے میسج کیا جس کے بعد ہماری تھوڑی بات چیت ہوئی۔میزبان نے کہا کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ لوگوں کے درمیان کوئی رومانوی تعلق ہے جس پر ہانیہ نے جواب دیا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہے، کبھی کبھار مجھے لگتا ہے کہ میرا مسئلہ صرف یہ ہے کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں۔ہانیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں شادی شدہ ہوتی تو شاید لوگ میرے متعلق ایسی باتیں نہ کرتے اور میں ان بیکار افواہوں سے دور رہتی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…