جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اب تک 60 فیصد سے زائد کمی

datetime 14  مئی‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اب تک 60 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث بجلی کے زائد بلوں سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ سولر پینل سسٹم کی تنصیب اب گزشتہ سال کی نسبت 65 فیصد کی بچت کے ساتھ ممکن بنائی جاسکتی ہے۔رواں ماہ قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے، جنوری میں سولر پینل کی فی واٹ قیمت گزشتہ سال 120 روپے سے کم ہو کر 55 روپے ہو گئی تھی، جبکہ اب قیمتوں میں مزید 25 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے اور اب فی واٹ قیمت 37 روپے ہو گئی ہے۔سولر سسٹم کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت سولر پینلز کی قیمت میں 65 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔

سولر پینل سسٹم کی کل لاگت کا 70 فیصد حصہ پینلز کی قیمت پر منحصر ہوتا ہے، اگر پینلز کی قیمت 80 روپے سے زائد کم ہوئی ہے تو مکمل سولر سسٹم نصب کروانے والوں کا گزشتہ سال کی نسبت 60 سے 65 فیصد کم خرچ آئے گا۔رپورٹ کے مطابق 5 مرلے کے گھر میں 5 سے 7 کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کروایا جاتا ہے، جس کی مجموعی لاگت گزشتہ سال 12 سے 15 لاکھ روپے تک تھی تاہم اب سولر پینل سستے ہونے کے باعث اسی سسٹم کو 7 سے 8 لاکھ روپے میں نصب کروایا جاسکتا ہے۔دوسری جانب بڑے گھروں میں 10 سے 15 کلو واٹ کے سسٹم کی تنصیب پر آنیوالی لاگت گزشتہ سال 22 سے 25 لاکھ روپے تھی جسے اب 11 سے 13 لاکھ روپے میں ممکن بنایا جاسکتا ہے، اسی طرح اب گزشتہ سال کی نسبت چھوٹے گھروں میں 6 لاکھ روپے اور بڑے گھروں میں 11 لاکھ روپے کی بچت سولر پینل سسٹم نصب کروایا جا سکتا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…