پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ریحام خان ویمن ٹیم کی کپتان مقرر

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) ریحام خان نے این اے 122 میں پی ٹی آئی ویمن ٹیم کی کپتانی سنبھال لی اور گڑھی شاہو کے انتخابی دفتر میں خواتین کو اکھٹا کیا اور پھر نعروں کی گونج میں ریلی کی قیادت کرتی ہوئی سمن آباد کی جانب روانہ ہو گئیں۔ سمن آباد کی ڈونگی گراونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے چیئرمین عمران خان نے خطاب شروع کیا تو ان کی اہلیہ اٹھ کر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے میں کارکنوں کی بڑی تعداد عمران خان کا خطاب سننے کیلئے موجود تھی تاہم ان کی اہلیہ ان کی تقریر کے شروع ہونے کے ساتھ ہی جلسہ گاہ سے روانہ ہو گئیں۔ تحر یک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ ریحام خان نے دوبارہ سیاسی سر گر میوں مےں حصہ لینے کا آغاز کر دیا ‘لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسز پر وین سرور اور مسز عبد العلیم خان کے ہمراہ گڑھی شاہو سے ڈونگی گراونڈ تک خواتین کی ریلی کی قیادت بھی کرتے رہیں ‘ریحام خان کے آنے سے تحریک انصاف کی خواتین کے جوش وجذبے میں بھی مزید اضافہ ہونے لگا جبکہ خواتین ”بھابھی زندہ باد “کے نعرے بھی لگاتیں رہیں۔ گڑھی شاہو کے انتخابی دفتر میں تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ 11اکتوبر کو این اے 122میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ یہ ضمنی الیکشن ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اصل حکمرانوں کو پہنچانیں عمران پاکستان کیلئے امید کی کرن ہیں وہ 40سال سے ملک کیلئے کچھ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اگر وقت ہوتا تو میں اپنا ووٹ حلقہ این اے 122میں منتقل کرا لیتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 122کی انتخابی مہم کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریحام خان نے کہا کہ عبدالعلیم خان میرے بھائی ہیں اور ان کے لئے میرے دل میں بڑی عزت ہے۔اگر وقت ہوتا تو میں بھی اپنا ووٹ این اے 122میں منتقل کرا لیتی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…