اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این) وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق پاکستان میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی موثر کوششوں کی وجہ سے ملک میں رواں سال پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد میں قابل ذکر حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے آئندہ تین سے چار ماہ کے دوران اس وائرس کے پھیلا پر قابو پا لیا جائے گا۔اس پیش رفت کو نہ صرف ملکی بلکہ بین لااقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ پورے ملک اور خصوصا افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کی بہتر ہوتی ہوئی صورت حال کو قرار دیا جا رہا ہے۔دنیا میں پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ڈاکٹر جین مارک اولائیو نے بھی پاکستان اور قبائلی علاقوں میں پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے۔قبائلی علاقوں سے انسداد پولیو کے لیے قائم ہنگامی آپریشن سنٹر پشاور میں ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوارن انہوں نے انسداد پولیو کی کوششوں کو پائیدار بنیادوں پر جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان میں سرکاری سطح پر انسداد پولیو کے قومی ہنگامی آپریشن مرکز کے رابطہ کار ڈاکٹر رانا صفدر علی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال اب تک سامنے آنے والے کیسوں کی تعداد میں 80 سے 85 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔اگر ہم دیکھیں تو 2014 کے وسط تک ہمارے اندازے کے مطابق تقریبا چھ لاکھ بچے ایسے تھے جن تک ہم نہیں پہنچ پار رہے تھے اور ان کی تعداد ستمبر 2015 میں کم ہو کر 16 ہزار ہو گئی ہے جو ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے پروگرام کے لیے نیک شگون ہے”۔ ڈاکٹر صفدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں بچوں کی ایک کثیر تعداد تک انسداد پولیو کی ٹیموں کی رسائی نہ ہونے کے باعث یہ بچے ان قطروں سے محروم رہے جاتے تھے تاہم اب اس مشکل پر قابو پا لیا گیا ہے۔دنیا میں پاکستان اور افغانستان ہی صرف دو ایسے ملک ہیں جہاں پولیو وائرس کا خاتمہ نہیں ہو سکا ہے اس کی بڑی وجہ دونوں ملکوں میں سلامتی کی صورت حال کو قرار دیا جاتا ہے۔تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جون میں قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ضرب عضب کے نام سے شروع ہونے والے سکیورٹی آپریشن کے باعث ملک میں نہ صرف امن عامہ کی صورت حال بہتر ہوئی ہے بلکہ اس سے انسداد پولیو کی مہم میں بھی خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…