جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیراگڑھ(این این آئی)موبائل فون کے استعمال سے جہاں سوشل میڈیا صارفین کے لیے آسانیاں پیدا کر رہا ہے وہیں گھروں میں لڑائی جھگڑوں کا باعث بھی بن رہا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بہن نے موبائل فون کے استعمال سے روکنے پر بھائی کو قتل کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 14 سالہ بہن نے مبینہ طور پر گلے پر کلہاڑی مار کر بھائی کو قتل کیا۔بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلعے خیرا گڑھ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں 18 سالہ بھائی کی جانب سے بہن کو موبائل فون کے استعمال سے روکا گیا تھا.س پر بہن نے سوتے ہوئے بھائی کے گلے پر کلہاڑی مار کر اسے موقع پر ہی قتل کر دیا ہے۔

جبکہ آملیدہکلا گائوں میں پیش آئے واقعے سے متعلق مقامی پولیس نے بھی ردعمل دے دیا ہے۔پولیس کی جانب سے بہن کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بہن بھائی گھر میں اکیلے تھے اور گھر والے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر چلے گئے تھے۔پولیس کی جانب سے مزید انکشاف میں کہنا تھا کہ 14 سالہ بہن کی جانب سے بھائی کو قتل کرنے کے بعد اپنے اوپر لگے خون کے دھبے صاف کیے گئے اور کپڑے تبدیل کر کے اپنے پڑوسیوں کو اطلاع دی کہ اس کے بھائی کو کسی نے قتل کر دیا ہے۔تاہم پولیس کی تحقیقات میں 14 سالہ بہن نے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف کر دیا ہے۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے کیس رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…