اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

حج سیزن ،مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ کب لازمی ہوگا، حکام نے آگاہ کردیا

datetime 4  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)حج سیزن 2024 کے پیش نظر مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ امن عامہ نے آج سے حج سیزن کیلئے ضوابط پر عملدرآمد کے آغاز کا اعلان کیا ہے، اب مکہ مکرمہ میں داخلے کیلیے انٹری پرمٹ لازمی درکار ہوگا۔ہر سال دنیا بھر سے اور مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مکہ مکرمہ کا رخ کرتے ہیں، اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے جاتے اور قواعد و ضوابط جاری کیے جاتے ہیں۔

سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق حج 2024 کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے حج مقامات پر کام کے لیے داخلے کا اجازت نامہ نہیں ہوگا انہیں اور بغیر پرمٹ مکہ جانے والی گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔سعودی محکمہ کے مطابق نئے ضوابط کا اطلاق حج کے عمل کو مزید بہتر بنانے اور عازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ ایسے افراد جن کے پاس مکہ سے جاری کردہ عمرہ یا حج پرمٹ اور اقامہ ہوگا تو ایسے افراد کو استثنی حاصل ہوگا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…