مقبوضہ غزہ(این این آئی)پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ جانیوالی پاکستانی حنا چیمہ گائناکالوجسٹ اور خواجہ اکرام آرتھوپیڈک ڈاکٹر ہیں۔ڈاکٹر خواجہ اکرام نے کہا کہ غزہ میں زخمیوں کی سب سے بڑی تعداد بچوں کی ہے، وہاں میلوں تک امدادی ٹرک کھڑے ہیں مگر امداد غزہ جانے نہیں دی جارہی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک زخمی فلسطینی مریض نے سیپی کا تحفہ دیا، سیپی پر لکھا ہے درد ہے مگر یہ غزہ سے محبت بھرا تحفہ ہے۔علاوہ ازیں ڈاکٹر حنا چیمہ نے کہا کہ فلسطین کو اس وقت سب سے زیادہ جنگ بندی کی ضرورت ہے، شکر گزار ہوں کہ میرے پاس امریکا واپسی کاموقع ہے، فلسطینیوں کے پاس چوائس نہیں۔