جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم

datetime 2  مئی‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر کی قسط موصول ہونے اور آئندہ چند ماہ میں نئے قرض پروگرام میں ممکنہ شمولیت جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم رہنے کے اشارے نظر آنے لگے ہیں۔انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18پیسے کی کمی سے 278روپے 13پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 01پیسے کی کمی سے 278روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 02پیسے کے اضافے سے 279روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ہونے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے جو ایک مثبت اشارہ ہے۔ماہرین نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے نجکاری پلان کی مخالفت اور خسارے میں چلنے والے اداروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کی تجویز جیسے عوامل کے باعث نج کاری سے ممکنہ انفلوز کی آمد متاثر ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے حوالہ ہنڈی کے خلاف مستقل کریک ڈان جاری رہنے سے مارکیٹوں میں زرمبادلہ کی غیرضروری ڈیمانڈ نظر نہیں آرہی جو ڈالر کی نسبت روپے کے استحکام کا باعث ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…