اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

اوبر کا پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

datetime 1  مئی‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی)آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اوبر کی ذیلی سروس کریم آن لائن ٹیکسی ایپ کام کرتی رہے گی۔اوبر کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے پاکستان میں اوبر ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ہماری ذیلی سروس کریم آن لائن ٹیکسی ایپ پاکستان بھر میں کام کرتی رہے گی، جو پاکستان میں ہزاروں ڈرائیوروں کے لیے کمائی کا ذریعہ ہے۔2019 میں اوبر نے کریم کو 3 ارب 10 کروڑ ڈالرز میں خریدا تھا، اس وقت بتایا گیا تھا کہ کریم اور اوبر خطوں میں کام خودمختار برانڈز کے طور پر کام کریں گے۔

اوبر نے 2022 میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔لاہور میں صارفین کو بھیجی گئی ایک ای میل میں اوبر نے اعلان کیا کہ 30 اپریل سے لاہور میں اوبر ایپ مشکل کرنے کا اعلان کرتے ہیں، یہ فیصلہ ان کے لیے بھی مشکل تھا۔ای میل میں کہا گیا کہ اگر آپ کے اوبر والیٹ میں اوبر کیش بیلنس ہے تو اس مسئلے کے حل کے لیے وہ جلد ہی تفصیلات جاری کریں گے، ساتھ ہی ‘کریم ایپ’ پر صارفین کے لیے 50 فیصد رعایت کی آفر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…