اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا

27  اپریل‬‮  2024

فیروزآباد(این این آئی)بھارتی ریاست یو پی کے فیروز آباد میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران اسپتال کا بل ادا کرنے کے لئے پیسے نہ ہونے کے باعث ماں باپ نے اپنے بچے کو ہی فروخت کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ یوپی کے فیروز آباد میں پیش آیا، جہاں ایک پرائیویٹ اسپتال کے آپریٹر نے ایک (دلال)کے ساتھ مل کر نو مولود کو گوالیار میں رہنے والے ایک بے اولاد سنار کو فروخت کردیا۔

غربت کے باعث والدین دلالوں کے جھانسے میں آگئے، فیروز آباد میں پولیس نے بچہ کی خرید و فروخت کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایک اور واقعے میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مہوبا کے ایک گاں میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دلہن نے دلہے سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کی، جس کے بعد بارات واپس لوٹا دی۔شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے چند افراد شامل تھے، دلہن کو دلہا کی تعلیمی قابلیت پر شبہ تھا جس بنا پر اس نے پھولوں کی مالا پہنانے سے پہلے دلہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی۔

جب دلہا پہاڑا سنانے میں ناکام ہوا تو دلہن نے مالا پہنانے سے انکار کر دیا اور منڈپ سے نیچے اتر گئی، دلہن کے اہل خانہ نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، مگر دلہن نہیں مانی اور دلہا باراتیوں سمیت واپس چلا گیا۔مئی 2021 میں پیش آنے والا یہ حیرت انگیز واقعہ انٹرنیٹ پر دوبارہ سے توجہ حاصل کر رہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کا سلسلہ جاری ہے۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…