بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

طوفانی بارشوں سے تنزانیہ میں تباہی، 155افراد ہلاک

datetime 26  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دودوما(این این آئی)تنزانیہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 155 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنزانیہ کے وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں بچوں، بزرگ اور خواتین سمیت 155 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تنزانیہ کے اعلی حکام کا کہنا تھا کہ تباہ کن بارشوں سے 51 ہزار سے زیادہ گھر اور 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ، سیلاب کی وجہ سے مجموعی ہلاکتیں 155 اور 236 افراد زخمی ہوئے ۔علاوہ ازیں تنزانیہ کے دارالحکومت دودوما میں پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہوائوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ہونے والی شدید ایل نینو بارشوں نے کافی نقصان پہنچایا ۔واضح رہے کہ تنزانیہ اور مشرقی افریقا کے دیگر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے باعث انتہائی خطرے سے دوچار ہیں اور موجودہ برسات کے موسم کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی زد میں ہیں، کینیا میں بھی درجنوں اموات کی اطلاع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…