پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی

datetime 23  اپریل‬‮  2024 |

باکو(این این آئی)عام طور پر یہ خیال پاکستانیوں میں بھی پایا جاتا ہے کہ سیاسی جانشینی اور خونی رشتوں کو حکومتی عہدے دیے جاتے ہیں، تاہم آزربائیجان کے صدر بھی اس حوالے سے شدید تنقید کا شکار ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں آزربائیجان اور آرمینیا کے دوران جنگ نے آزربائیجان نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی تھی، جس کے صدر الہام علوی نے پاکستانی سمیت دنیا بھر میں آرمینیا سے متعلق اعتماد کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔دوسری جانب آزربائیجان کے صدر الہام علوی اپنی اہلیہ کو لے کر بھی تنقید کی زد میں تھے، کیونکہ 2017 میں انہوں نے اہلیہ کو بطور نائب صدر بنانے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

صدر الہام علوی نے اہلیہ اور خاتون اول مہری بان کو نائب صدر بنوانے کے لیے نہ کاغذات نامزدگی جمع کروائے بلکہ انہیں اس عہدے پر بھی لے آئے۔نائب صدر اور اہلیہ مہری بان میڈیکل یونی ورسٹی سے گریجوئییٹ ہوئی ہیں، جبکہ حیدر علوی فانڈیشن میں بطور قانون دان ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ایک موقع پر اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے صدر آزربائیجان کا کہنا تھا کہ مجھے اہلیہ کے متاثر کن کاموں نے مجبور کیا کہ میں بطور نائب صدر ان کا نام دوں۔

تاہم نائب صدر منتخب ہونے پر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کی گئی تھی، مساوات پارٹی کے سربراہ عیسی گامبر کا ردعمل میں کہنا تھا کہ آزربائیجان میں بادشاہت کا نظام چل رہا ہے۔ اس قدم نے آزربائیجان کو پرانے وقت میں دھکیل دیا ہے۔جبکہ ناقدین کا اس حوالے سے بھی تنقید میں کہنا تھا کہ صدر نے دنیا کی آدھی دولت اور طاقت اپنی اہلیہ کے قدموں میں لا کر رکھ دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…