بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں مختلف اضلاع میں بارش کے باعث حادثات، بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق،23زخمی

datetime 2  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں برسات نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میںمختلف اضلاع میں حادثات کے دوران 17 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور اورخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔لوئردیر میں تودہ گرنے کے باعث 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، باجوڑ کے علاقہ ماموند میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوئے۔علاقہ نوتھیہ میں مکان کی چھت گرنے کے باعث 15 مویشی ملبے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔

بارش کے باعث پشاور میں یونیورسٹی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں 13 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور21 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھولنے کا کام جاری ہے، مالم جبہ میں برفباری سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہے، پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور ایئر پورٹ ایریا میں 68 اور سٹی میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔سب سے زیادہ بارش دیر میں 93 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مردان تخت بھائی میں 80، کالام میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔مختلف واقعات میں برفباری کے دوران پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔سوات مالم جبہ میں برفباری میں پھنسے ہوئے 6 سیاحوں اور کاغان راجگال میں محصور خاندان کے 4 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…