ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف اپنے امیدوار کھڑے کردئیے

datetime 13  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے خلاف اپنے امیدوار کھڑے کردئیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی نے راولپنڈی کی 2نشستوں این اے 56سے شہریار ریاض جبکہ این اے 57سے سیمابیہ طاہر کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں ۔شیخ رشید پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔قبل ازیں شیخ رشید نے این اے 57سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے ،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید حلقہ این اے56سے الیکشن لڑیں گے۔

راشد شفیق حلقہ این اے 57سے انتخابات میں حصہ لیں گے ،شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق قلم دوات پر الیکشن لڑیں گے۔واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ۔این اے 46 اسلام آباد سے عامر مغل پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،این اے 47سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔این اے 48اسلام آباد سے علی بخاری پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،این اے 49اٹک سے میجر (ر)طاہر صادق پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔این اے 50اٹک سے ایمان طاہر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے،این اے 51مری سے میجر (ر)لطاسب ستی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا۔

این اے 44ڈی آئی خان سے علی امید گنڈا پور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے،این اے 10بونیرسے بیرسٹر گوہر علی خان کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔این اے 71سیالکوٹ سے ریحانہ امتیاز ڈار کو ٹکٹ دیا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…