جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکی خاتون کے لیے رشتہ تلاش کرنے والے کو 5 ہزار ڈالر انعام کا اعلان

datetime 16  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی خاتون نے ٹک ٹاک پر شادی کیلئے شوہر تلاش کرنے پر فالورز سے مدد مانگ لی،رپورٹ
نیویارک(این این آئی)امریکی خاتون کو شادی کیلئے شوہر کی تلاش، ڈھونڈنے والے کو 5 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کر دیا۔امریکی اخبار کے مطابق لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ امریکی خاتون ابو ملی کولسن مختلف ڈیٹنگ ایپس استعمال کر کے تھک چکی ہے، انہوں نے بالواسطہ اور مختلف ایپس کے ذریعے لوگوں سے ملاقات کی کوشش توکی تاہم انہیں شادی کیلئے کوئی خاص نہ بھایا۔اب خاتون نے ٹک ٹاک پر شادی کیلئے شوہر تلاش کرنے پر فالورز سے مدد مانگ لی اور شوہر ڈھونڈ کر دینے والوں کو انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے ہونے والے شوہر کیلئے کچھ شرائط رکھتے ہوئے کہا کہ اس شخص کی حس مزاح برطانوی ہو، جبکہ بچوں، کھیلوں اور جانوروں سے محبت کرنے والا انسان ہو۔ریکی خاتون نے یہ بھی کہا کہ ان کا شوہر نشہ آور استعمال نہ کرتا ہو۔ ایو ٹلی کولسن نے کہا کہ سیاسی ومذہبی نظریات اور قومیت ان کیلئے اپنی اہمیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کی بات انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے کی لیکن اب وہ اس بات کو سب کے سامنے کر رہی ہیں۔ خاتون نے پیشکش کی کہ اگر کوئی میری کسی ایسے شخص سے ملاقات کرائے جو مجھے پسند آجائے اور میں اس سے شادی کر لوں تو میں ملوانے والے کو 5 ہزار ڈالر بطور انعام دوں گی۔

امریکی خاتون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کویڈ کے بعد ڈیٹنگ کلچر میں تبدیلی رونا ہو چکی ہے، مرد حضرات براہ راست ملاقات کیلئے نہیں آتے جبکہ ایپ پر وہ اتنے سنجیدہ نہیں ہوتے۔ ابو علی کولسن نے مزید کہا کہ وہ شادی کے بندھن میں زیادہ مدت نہیں رہ سکتی اور ہو سکتا ہے کہ 20 سال کے بعد میں شوہر کو طلاق دے دوں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یاد رہے کہ امریکی خاتون پیشے کے لحاظ سے کارپوریٹ اٹارنی ہے اور انکے ٹک ٹاک پر لگ بھگ 1 لاکھ فالوورز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…