جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مصری صحافی اور خاندان 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا

datetime 4  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کے مشہور صحافی نے حیران کن طور پر انکشاف کیا ہے کہ علم نہ ہونے کے باعث میں اور میرا خاندان 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشہور مصری صحافی محمود سعد نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو میں میں کہا وہ اور اس کا خاندان 20 سال تک ایک قصاب کے دھوکےمیں آنے کے بعد غفلت میں اس سے 20 سال تک گدھے کا گوشت لے کر کھاتے رہے۔

قصائی کی دکان ان کی رہائش گاہ میں تھی۔مصری صحافی نے مزید بتایا کہ میری ماں اس قصاب سے گوشت خریدتی تھی اور ایک دن 20 سال بعد حسب معمول اس سے گوشت خریدنے گئی تو حیران رہ گئیں کہ دکان بند تھیہم نے تحقیق کی تو معلوم ہواکہ دکان کی بندش کی وجہ یہ تھی کہ حکام کو دکان میں گدھے کا گوشت ملا تھا۔

اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ قصاب گزشتہ کئی برسوں سے اپنے گاہکوں کو گدھے کا گوشت فروخت کر رہا تھا۔ اس نشاندہی کے بعد ہم حیران رہ گئے، سارا خاندان سکتے میں آگیا۔ ہمیں یقین نہیں آرہا تھا کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…