پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سعودی شہزادوں کو چوروں نے لوٹ لیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فرانس کے دارلحکومت میں ایک شاندار فائیو سٹار ہوٹل کے سامنے چہل قدمی کرتے ہوئے سعودی شہزادے کو ڈاکو اس طرح پڑگئے گویا کسی پسماندہ ملک کی کسی تاریک سڑک پر کوئی غریب شخص تنہا جارہا ہو اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ جائے۔ مزید افسوسناک بات یہ ہوئی کہ نقصان بھی اتنا بڑا ہوگیا کہ عام آدمی تو سن کر ہی بے ہوش ہوجائے۔

نیوز سائٹ arabianbusiness.comکے مطابق شہزادہ محمد بن عبدالعزیز السعود مشہور ہوٹل ڈولوور پیرس کے سامنے چہل قدمی کرتے ہوئے اپنے موبائل فون پر محو گفتگو تھے کہ ڈاکو آن پہنچے اور ان کی کلائی سے قیمتی گھڑی اتار کر رفو چکر ہوگئے، اور آپ اس گھڑی کی قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے۔ اخبار ’ملی پیریس‘ کے مطابق شہزادے کی کلائی پر سوئس واچ Audemars Piguetتھی جس کی قیمت دو لاکھ ڈالر (تقریباً دو کروڑ پاکستانی روپے) بتائی گئی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد پر تین ڈاکو جھپٹے اور قیمتی گھڑی اتار کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا، البتہ پولیس کو جائے واردات کے قریب گری ایک چھتری سے فنگر پرنٹ مل گئے ہیں جن کی تحقیق کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…