مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے زیر صدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح سیکیورٹی اجلاس میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر پتھر پھینکنے والے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پولیس اور فوج پتھراﺅ کرکے یہودیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے فلسطینی نوجوانوں پر گولی چلا سکتی ہے۔ اجلاس کے بعد ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پولیس کے لئے ہدایات تبدیل کر دی ہیں۔ سنگ باری کرنے اور پٹرول بم پھینکنے والے فلسطینیوں کو پولیس کی گولیوں کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اب ہم نے پولیس کو ان پر گولی چلانے کی کُھلی اجازت دے دی ہے۔