ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

ہم نے کس کیلئے اپنے بچوں کو قربان کیاہے؟ ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے،شہدائے پاک فوج کے اہل خانہ کا ملک کے موجودہ حالات کے تناظرمیں پیغام

datetime 18  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)شہدائے پاک فوج کے اہل خانہ نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظرمیں پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے۔کیپٹن سلمان سرور شہید کے والد نے کہا کہ ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے، شہداء کے خاندان ایک دوسرے سے مل کر رو رہے ہیں، ہم نے کس کیلئے اپنے بچوں کو قربان کیاہے؟ یہ سب جس نے بھی کیا ہے اْسے چھوڑنا نہیں چاہیے۔

کیپٹن بلال سلیم شہید کی والدہ نے کہا کہ جس وقت یہ حملہ ہوا تو دل خون کے آنسو رو رہا تھا، انہوں نے کیسے جرات کی ہماری خوبصورت یادگار کو جلانے کی، اللہ خود ہی ان کو عبرتناک سزا دے گا۔کیپٹن کاشان نویدشہید کی والدہ نے کہا کہ ہمارے بچے قربانیاں دے کر ملک کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھولتی ہیں اْن کا اللہ ہی حافظ ہے، ہم تو پہلے ہی بہت زخم خوردہ ہیں۔کیپٹن منان الحسن شہید کے والد نے کہا کہ ہمارے بچوں نے اس ملک کیلیے جانیں قربان کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…