کراچی (این این آئی)محکمہ داخلہ سندھ نے تحریک انصاف سندھ کے صدرسابق وفاقی وزیرعلی زیدی کوفوری طورپرجیکب آباد جیل اورفردوس شمیم نقوی کوسکھرجیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق علی زیدی کوڈیفنس میں ان کے گھرپرنظربند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے اوراب انہیں فوری طورپرڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت سندھ نے انہیں ایک ماہ کے لیے نظربند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو ایم پی او کے تحت سکھر جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ایک مقدمہ میں گرفتارفردوس شمیم نقوی جوڈیشل ریمانڈ پر ملیرجیل میں ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں 16 ایم پی اوکے تحت ایک ماہ کے لیے نظربند کرنے کا حکم دیا گیا ہے اورانہیں ملیرجیل سے فوری طورپرسکھرڈسٹرکٹ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔