جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے یا نہیں؟بڑے سوال کا بڑا جواب مل گیا

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا کہ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کامران مرتضیٰ نے کہا کہ میں نے کل بھی فوجی عدالتوں کی مخالفت کی تھی آج بھی ،مخالف ہوں، 9مئی کو بہت برا ہوا اس کے ذمہ داروں کا سول عدالتوں میں ٹرائل ہونا چاہئے۔سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شاہ خاور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں نے 9مئی کو پرتشدد مظاہروں میں شرکت نہیں کی، پی ٹی آئی کو یہ حملے کرنے والوں کا دفاع نہیں کرنا چاہئے۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، ذمہ داروں کو فیئر ٹرائل کے بعد سخت سزا ملنی چاہئے،فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے، 2017ء میں اس حوالے سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کردی گئی تھی، آئین ہر سویلین کو فیئر ٹرائل کا حق فراہم کرتا ہے، مجھے نہیں لگتا فوجی عدالتوں میں سویلین کا شفاف ٹرائل ممکن ہے، سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ نے فوجی عدالتوں سے ملنے والی سزائیں کالعدم قرار دیدی تھیں، سپریم کورٹ کے کئی فیصلے ہیں جس میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کا جوڈیشل ریویو کیا گیا ہے، سویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں انسداد دہشتگردی عدالتوں میں ہونا چاہئے، ادریس خٹک نے جیوڈیشل ریویو کیلئے اپلائی کیا ہے تو عدالتوں کو سننا چاہئے۔

عابد زبیری کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں صدر یا پارلیمنٹ بڑھاتے ہیں، چیف جسٹس کی تنخواہ پارلیمنٹ نے فکس کی ہے وہ شکایت نہیں کرسکتی، پاکستان میں رول آف لاء ختم ہوگیا ہے، دفعہ 144کے باوجود سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے جلسہ ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…