جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے عمران خان کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا

datetime 15  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک کے ساتھ وہ کر دیا جو آج تک بھارت یا طالبان بھی نہیں کرسکے، عمران خان کو سر عام پھانسی دینی چاہیے تھی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے وہ کام کیا ہے کہ پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے، آج پورا ایوان شرمندہ ہے، جو جہاز بھارت گرا نہیں سکا وہ شرپسندوں نے جلا دیے۔ راجہ ریاض نے کہاکہ عمران خان فتنہ ہیانتشار ہے، عمران خان اور حواریوں نے اداروں کے خلاف مہم چلائی،کبھی ریمانڈ میں کسی کو ضمانت ملی ہے؟ لاڈلے کو ریمانڈ کے دوران عزت و احترام کے ساتھ گیسٹ ہاؤس بھیجا گیا، عمران خان کو سر عام پھانسی دینی چاہیے تھی۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاکہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، ملک دشمنوں کو اگر لگام نہ ڈالی گئی تو یہ پاکستان کو توڑنے کیلئے جو کچھ ہوسکے گا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…