جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

جب ضرورت ہو عمران نیب کے سامنے پیش ہوں، القادر ٹرسٹ کیس کا تحریری حکم جاری

datetime 13  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ جب ضرورت ہو عمران نیب کے سامنے پیش ہوں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تفتیش میں رکاوٹ ڈالیں تو نیب ضمانت منسوخی کی درخواست کرسکتا ہے

تفتیشی کو جب بھی ضرورت ہو عمران خان ان کے سامنے پیش ہوں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی نے کہا کہ آرٹیکل 245 کا نفاذ ہے، عمران خان کو ریلیف نہیں مل سکتا، ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی کا یہ مؤقف جارحانہ ہے، اس مؤقف کا مطلب وہ بنیادی حقوق غصب کرنا ہے جو جمہوری اور اسلامی ریاست کی بنیاد ہیں، تصور نہیں کیا جاسکتا ایک ذمے دارحکومت شہریوں کیلئے انصاف کی رسائی میں یہ رکاوٹ ڈالے گی۔عدالت نے آرٹیکل 245 کے نفاذ میں عدالت تک رسائی کے نکتے پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت طلب کی ہے۔عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے متعلقہ فورم احتساب عدالت کے ہونیکا اعتراض اٹھایا، عمران خان کو سپریم کورٹ کے احکامات پر ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا، ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا اعتراض درست نہیں، ہائیکورٹ کوڈ آف کرمنل پروسیجرکے تحت بھی کیس سننے کا اختیار رکھتی ہے۔عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کی 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…