اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہیں لے رہے، حکومت نے وضاحت کر دی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا،ایسی مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام، پارٹی،اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں، من گھڑت افواہ حقیقت نہیں، میڈیا بغیر تصدیق وزیراعظم سے متعلق خبریں نہ چلائے۔