جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم آزاد کشمیر الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر میں وزارت عظمی کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، تحریک انصاف کے چار ارکان اسمبلی باغی ہوگئے،غیر متوقع صورتحال پرانتخابی شیڈول ہفتہ کے روز جاری نہ ہوا۔ روزنامہ جنگ میں افضل بٹ کی خبر  کے مطابق آزاد

جموں کشمیر کونسل میں تحریک انصاف کے رکن کشمیر کونسل سردار سیاب خالد کی وفات کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر ہفتے کے روز قانون ساز اسمبلی میں انتخاب ہوا، غالب امکان یہ تھا کہ کشمیر کونسل کے انتخاب کے نتیجے کے فوری بعد قانون ساز اسمبلی کے رولز معطل کرتے ہوئے وزارت عظمی کا انتخاب بھی ہفتےکے روز ہی کرا دیا جائے گا لیکن تحریک انصاف کے امیدوار سردار عدنان خالد اپنی ہی جماعت کے 31 میں سے صرف 26ووٹ حاصل کرسکے جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد کا ایک ووٹ ملا کر مجموعی طور پر 27 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر وزارت عظمی کا انتخابی شیڈول ہفتہ کے روز جاری نہ ہوا۔ قبل ازیں جمعہ کے روز اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں اسد قیصر، پرویز خٹک اور سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی صدرآزار کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات کے بعد یہ خبر منظر عام پر آئی کہ پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلطان محمود کی تجویز پر چوہدری محمد رشید کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ جس پر تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا سخت ردعمل سامنے آنے پر یہ اعلان کیا گیا کہ تحریک انصاف نے کوئی امیدوار نامزد نہیں کیا اور حتمی امیدوار کا اعلان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…