جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی

datetime 6  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ریئلٹی شو ”بگ باس” کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی، بگ باس کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والے پارس چھابڑا اور ماہرا شرما نے راہیں جدا کرلیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 13 کے دوران ماہرا شرما اور پارس چھابڑا کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی اورمبینہ طور پر ریئلٹی شو سے باہر آنے کے فوری بعد دونوں میں تعلق قائم ہو گیا تھا، جو اب ختم ہو گیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماہرا شرما نے پارس چھابڑا کو ‘ان فالو’ کرکے اپنی اور پارس چھابڑا کی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ تاہم پارس چھابڑا ابھی بھی ماہرا شرما کو ‘فالو’ کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پارس چھابڑا اور ماہرا شرما کی مسلسل لڑائی رہتی تھی، جس کی وجہ سے وہ چند ہفتے قبل ہی الگ ہو چکے ہیں۔ذرائع نے دونوں کے بریک اپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تعلق ختم ہونے پر ماہرا شرما ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اس لئے واپس ممبئی منتقل ہوگئی ہیں۔خیال رہے کہ ممبئی منتقل ہونے سے قبل ماہرا شرما اور پارس چھابڑا چندی گڑھ میں ایک ہی رہائشی عمارت میں قیام پذیر تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…