لندن(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)سعودی فرمانروا کی دعوت پرنواز شریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے اور وہ سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے۔ سعودی فرمانروا کی خصوصی دعوت پر قائد مسلم لیگ (ن)اورسابق وزیراعظم محمد نواز شریف سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودیہ میں گزاریں گے، قائد مسلم لیگ (ن) سعودی فرمانروا کی خصوصی دعوت پر عمرہ کے لیے روانہ ہوں گے۔نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے، اس موقع پر سعودی بادشاہ خادمین الحرمین الشریفین سے بھی ملاقات متوقع ہے۔شریف فیملی کی طرف سے نواز شریف کی عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔