منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

زلزلے کے ملبے سے مسابقہ عطر الکلام تک شامی انجینئر کی روح پرور تلاوت

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شام کا انجینئر اپنے شاندار قرات کی بدولت زلزلہ کے بعد ملبے کے ڈھیر سے اٹھ کر سعودی عرب کے عالمی مقابلہ قرآن و اذان عطر الکلام تک پہنچ گیا۔ تلاوت قرآن اور اذان کا یہ مقابلہ سعودی جنرل اتھارٹی ف انٹرٹینمنٹ کے اقدامات میں سے ایک ہے۔ محمد حسن الجلب شام میں اس قصبہ میں رہتے تھے جسے زلزلہ نے متاثر کیا تھا۔ ان مشکل حالات میں بھی حسن الجلب

نے قرآن کریم کو خوبصورت انداز میں پڑھنے اور اپنی آواز کو اللہ کے کلام سے مزین کرنے کی کوشش جاری رکھی۔میڈیارپورٹس کئے مطابق دنیا کے سب سے بڑے تلاوت قرآن مجید کے مسابقے تک رسائی حاصل کرنے والے محمد حسن الجلب نے عمر کے 15 ویں برس تک پہنچنے سے بھی اللہ کی کتاب کو سینے میں محفوظ کر لیا تھا۔ قرآن کریم کی تلاوت کی اپنی سند کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک ملانے کے بعد انہوں نے علم تجوید اور لہجے کے قواعد سیکھے۔ معانی قرآن کو سمجھا اور تلاوت کے مقامات کو سیکھا۔سعودی عرب میں عطر الکلام کے دوسرے ایڈیشن کے دوران انہوں نے قرآن کی کیٹگری میں مراکش کے قاری زکریا الزیرک کے مد مقابل تلاوت فرمائی اور اپنی زندگی بھر کی محنت کے سبب اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں سبقت لے گئے۔ مسابقہ میں شریک قرا کرام مختلف لہجوں میں تلاوت کر رہے ہیں۔ ہر قاری کا پڑھنے کا انداز اور خصوصیات منفرد ہیں۔

عطر الکلام میں اذان کی کیٹگری میں الیکٹرانک پروڈکشن اور اشاعت میں مہارت رکھنے والے شام کے ہی احمد درویش نے سحر انگیز تلاوت کی۔ ان کے مد مقابل لبنان کے رھیف خالد الحاج تھے۔ احمد درویش نے صوتی کارکردگی، مقامات پر رسوخ اور آواز کے توازن کے بدولت اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔ ان کی اذان کی سماعت کرکے جیوری کے ارکان بھی ششدر رہ گئے۔

گزشتہ سال رمضان المبارک میں عالمی مسابقہ عطر الکلام کا پہلی مرتبہ انعقاد ہوا تھا۔ اس سال مسابقہ کا دوسرا ایڈیشن ٹی وی چینل ایم بی سی ون اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم شاہد پر نشر کیا جاتا ہے۔دوسرے ایڈیشن میں بھی تلاوت اور اذان کی دو کیٹگریز رکھی گئی ہیں۔ ہر کیٹگری میں پہلے دس پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ مسابقے کے کل انعامات کی مالیت 12 ملین ریال ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…